ریاست مدینہ کی بات کرنے والا اپنی گرفتاری دینے سے ڈر رہا ،مولانا فضل الرحمان


جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والا اپنی گرفتاری دینے سے ڈر رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو کمزور کرنے کاکلچر دیا،کون سی قوتیں ہیں جو ان کوتحافظ فراہم کررہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کارکنان کو اپنی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے،یہ ملکی سیاست کا ایک غیر ضروری عنصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، کسی کو قانون سے استثنیٰ حاصل نہیں، عمران خان قانون سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

پاکستان کو بچانے کیلئے ہمیں آنا پڑا، مولانا فضل الرحمان

مولانا نے کہا کہ تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت نہیں،عمران خان کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،بار ہا کہہ چکے ہیں عمران خان ملک مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست کو اپنی رٹ برقراررکھنے کے لیے تمام وسائل بروئےکار لانا ہوں گے،عمران خان کارکنوں کو ڈھال بنانے کے بجائے مقدمات کا سامنا کرے۔


متعلقہ خبریں