تمام فورس آن بورڈ ہے، عدالتی احکامات پر عملدرآمد تو کرانا ہے، آئی جی پنجاب

فیک نیوز پر کان نہ دھریں، پنجاب میں کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں، آئی جی پنجاب

لاہور: آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ تمام فورس آن بورڈ ہے، عدالتی احکامات پر عملدرآمد تو کرانا ہے۔

آئی جی پنجاب عثمان انور نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے ایک بھی مسلح اہلکار زمان پارک نہیں بھیجا تھا جبکہ اسلام آباد سے ڈی آئی جی کی سربراہی میں ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر آئی تھی تو پنجاب پولیس نے عدالتی احکامات پر معاونت کی۔

انہوں نے کہا کہ تمام فورس آن بورڈ ہے اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد تو کرانا ہے۔ اس لیے پولیس کام جاری رکھے گی تاہم چاہتے ہیں کوئی جانی نقصان نہ ہو۔ سڑکیں بلاک کرنے اور حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: میں انکار نہ کرتا تو عمران خان کبھی وزیراعظم نہیں بنتا، شہباز شریف

عثمان انور نے کہا کہ اینٹی رائٹ فورس کے علاوہ دیگر کوئی نفری زمان پارک نہیں بھیجی اور ڈی آئی جی کے ساتھ 300 سے زائد نفری زمان پارک پہنچی۔ ڈی آئی جی سمیت 27 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس پر حملے کر کے لوگوں کو دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور پولیس پر حملہ کرنے سے قانون کی حکمرانی ختم نہیں ہوسکتی۔ زمان پارک سے فاصلے پر موجود ہیں اور نفری تبدیل کر رہے ہیں۔ پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا گیا اور آگ لگائی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں