عمران خان کا اتوار کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان

عمران خان کا اتوار کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اتوار کو دن دو بجے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری قوم کو مل کر جدوجہد کرنی ہو گی۔

وزیراعظم اور وزیرداخلہ سے جان کا خطرہ ہے، اسی لیے سیکیورٹی مانگ رہے ہیں، عمران خان

انہوں نے پی ٹی آئی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا توشہ خانہ کیس میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گیا، فارن فنڈنگ کیس میں ن لیگ کی فنڈنگ سامنے آئی تو سب پتا چل جائے گا۔

سابق وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ریلی سے واضح ہوگیا کہ حکومت ہم سے کیوں خوفزدہ ہے؟ 8 مارچ کو حکومت نے ہماری ریلی کو روکا۔

انہوں نے کہا کارکنوں پر تشدد کرنے والوں کو سزا دلواؤں گا، کبھی ذاتی مفاد کے لیے سڑکوں پر نہیں نکلا، یہ میری نہیں بلکہ سب کی جنگ ہے، ہمیں روکنے کے لیے تمام حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان کو پولیٹیکل پولرائزیشن کا خطرہ ہے، عمران خان کو کس نے کہا بیڈ کے نیچے چھپ جاؤ؟ مریم نواز

عمران خان نے کہا یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کو الیکشن سے باہر کیا جائے، میرے اوپر 80 کیسز درج کیے گئے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی فارن فنڈنگ سے متعلق جلد نیا انکشاف ہونے والا ہے۔

توشہ خانہ قانون غیر شرعی قرار، فتویٰ جاری

واضح رہے کہ عمران خان کی قیادت میں زمان پارک سے نکالی جانے والی ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی داتا دربار پہ اختتام پذیر ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں