ظلِ شاہ کی والدہ کو منہ بند رکھنے کی دھمکی دی گئی، فواد چودھری


تحریک انصاف کے رہنما چودھری فواد حسین نے دعویٰ کیا ہے ظل شاہ کی والدہ کو منہ رکھنے کے لئے دھمکی دی گئی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ظل شاہ کی والدہ کو پیغام دیا گیا اگر دوسرے بیٹے کی زندگی چاہیے تو منہ بند رکھنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹے کو سازش سے قتل کیا گیا،ظلِ شاہ کی والدہ نے تحریک انصاف کو ذمہ دار قرار دیدیا

فواد چودھری نے کہا کہ تمام ورکرز جو پولیس کی حراست میں ہیں، ان سے پہلے کہا ہے کہ تشدد سہنے کی بجائے جو بھی بیان پولیس چاہے دے دیں۔

آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ان بیانوں کی نہ تو عوام کی نظر میں کوئی حیثیت ہے نہ قانون کی نظر میں۔


متعلقہ خبریں