اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے ہیں، اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے پر رضامند
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے تحت صوبہ خیبرپختونخوا کی قومی اسمبلی کی 24، اسلام آباد کی 3 اور بلوچستان کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ کے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں بھی ضمنی انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔
نظام عدل انصاف نہیں دے سکتا، بدلنا پڑیگا، مردم شماری کے بغیر الیکشن متنازع ہوں گے، سعد رفیق
واضح رہے کہ ضمنی انتخابات 16 اور 19 مارچ کو شیڈول تھے۔