پی ایس ایل 8: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 13 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل 8: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 13 رنز سے شکست دیدی

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 13 رنز سے شکست دے دی ہے۔

سلطانز کے ہاتھوں شکست، گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل سے باہر

میچ میں فہیم اشرف نے 38 ،رحمان اللہ گرباز نے 33 اورشاداب خان نے 25 رنز بنائے جب کہ ایلکس ہیلز، صہیب مقصود اور کولن منرو 15/15 رنز کا اضافہ کرسکے۔ محمد وسیم نے 14 اور آصف علی نے  5 رنز کی اننگز کھیلی۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں صفیان مقیم اور خرم شہزاد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ عامر جمال اور جیمز نیشم نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ڈیوڈ وارنر کی پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش

واضح رہے کہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، ٹاس کپتان شاداب خان نے جیتا تھا۔

 پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 180 رنز  کا ہدف دیا تھا، پشاور زلمی مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے تھے۔

بلے باز محمد حارث نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 39 گیندوں پر79 رنز بنائے تھے جب کہ پکسا 41، ٹام کوہلر 12 اور حسیب اللہ خان 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

پی ایس ایل 8: فخر زمان نے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کردیا

میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فضل حق فاروقی نے ایک، حسن علی نے تین، فہیم اشرف نے ایک، شاداب خان نے 2 اور محمد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم  طبیعت ناساز  ہونے کے باعث میچ میں شریک نہیں ہوئے جس کی وجہ سے اسلام آباد کے خلاف میچ میں ٹام کوہلر کیڈمور نے ٹیم کی قیادت کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر اور بلے باز  اعظم خان بھی انجرڈ ہونے کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

عثمان خان کی پی ایس ایل تاریخ کی تیز ترین سنچری

یاد رہے کہ لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران اعظم خان کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ لگی تھی۔


متعلقہ خبریں