پی ٹی آئی کی ریلی ، لاہور میں رینجرز طلب


چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب کی نگران حکومت نے  لاہور میں رینجرز طلب کر لی۔

نگران حکومت پنجاب نے پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی کے معاملے پررینجرز کو طلب کر لیا۔  پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ رینجرز کو کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نپٹنے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

نگران حکومت کے مطابق  دفعہ 144 کے باعث زمان پارک اور اہم مقامات پر رینجرز تعینات کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا ظل شاہ قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ

اس سےقبل نگران حکومت نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ریلیوں، جلسے اور جلوسوں پر پابندی عائد کی ہے۔ نگران وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے دفعہ 144 لگائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے آج دوپہر 2 بجے انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان کیا  ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں انتخابی ریلی کی قیادت میں خود کروں گا، مجھے پتا ہے انہیں الیکشن سے بھاگنے کیلئے کچھ کرنا ہے، یہ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، یہ کسی اور کو بھی قتل کروا سکتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں