چودھری پرویز الہٰی پاکستان تحریک انصاف کے صدر مقرر


سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی پاکستان تحریک انصاف کے صدر مقرر ہو گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی باضابطہ منظوری سے پرویز الہٰی کی صدارت کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب چودھری پرویز الہیٰ نے پارٹی کی صدارت ملنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو اعتماد کیا اس کیلئے شکرگزار ہوں۔ان کے ساتھ ڈٹ کر آئین اور قانون کی سربلندی کی جدوجہد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں آئین اورقانون اورعام آدمی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔عمران خان کا راستہ روکنا حکومت کے بس کی بات نہیں وہ عوام کے دلوں میں بس چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ہونے والا ہر سروے اور ہر ضمنی الیکشن عمران خان کی مقبولیت کی گواہی دے رہاہے۔


متعلقہ خبریں