پی ایس ایل8: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل8: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )8 کے 19 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

فتح کے ساتھ ہی اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ ایونٹ کی فہرست تیسرے نمبر پر آگئی ہے جب کہ کراچی کنگز کا پی ایس ایل 8 کا سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 202 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پی ایس ایل 8 کا پوائنٹس ٹیبل، کون سی ٹیم کس پوزیشن پر

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اعظم خان نے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ فہیم اشرف 41 اور ایلکس ہیلز 34 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 19 اعشاریہ 2 اوورز میں 4 وکٹ پر 204 رنز بنائے اور فتح اپنے نام رقم کرلی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا نے والے 19 ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے 92 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے، وہ پی ایس ایل 8 میں 329 رنز بنا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پی ایس ایل8: کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف

 

کراچی کنگز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شرجیل خان اور اینڈریو ٹائی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئے نصب کیمرے چوری

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ اگر میں ٹاس جیت جاتا تو ہم نے بھی پہلے بولنگ ہی کرنی تھی۔

اسلام آباد کی ٹیم میں بھی تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، الیکس ہیلز کے علاوہ رومان رئیس اور مبصر خان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پی ایس ایل 8: فخر زمان نے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کردیا

کراچی کنگز اب تک ٹورنامنٹ میں 5 میچ ہار چکی ہے اور دو میں اسے کامیابی حاصل ہوئی ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 5 میں سے 3 میچ جیت چکی ہے اور دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


متعلقہ خبریں