نایاب اورسونے جیسا مہنگا پھل10 افراد کی جان لے گیا


نایاب اور مہنگے ترین پھل کی تلاش میں دس شکاری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

صحرائی علاقوں میں پائے جانے والے نایاب اور مہنگے ترین پھل کی تلاش میں گھومنے والے دس شکاری بارودی سرنگ دھماکے کا شکار ہو گئے۔

شام کے وسطی صحرائی علاقے السلمیہ میں ہونے والے بارودی سرنگ دھماکے میں دس افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے السلمیہ میں زیر زمین اگنے والے دنیا کے مشہور اور نایاب پھل ٹرفل کو تلاش کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے قرض لینے کی ریٹنگ کم،ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ گیا

اس کی تلاش کے لئے تربیت یافتہ کتوں کی مدد بھی حاصل کی جاتی ہے، یہ افراد ٹرفل کی تلاش میں زیرزمین بچھی ایک بارودی سرنگ کی زد میں آ گئے۔

ٹرفل نایاب نسل کی مشروم ہے یہ ایک ایسا پھل ہے جسے پوری دنیا میں سونے کی قیمت سے بھی مہنگا سمجھا جاتا ہے۔ ٹرفلز اینٹی آکسیڈنٹس کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں، ایسے مرکبات جو آزاد ریڈیکلز سے لڑنے اور آپ کے خلیات کو آکسیڈیٹیو نقصان کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹس انسانی صحت کے بہت اہم ہیں اور اس کا تعلق دائمی حالات جیسے کینسر، دل کی بیماری اور شوگر کے کم خطرے سے بھی ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ٹرفل گرج چمک کے موسم میں کثرت سے نکلتے ہیں، یہ نایاب نوعیت کی کھمبی ہوتی ہے جو اکیلی اگتی ہے اور اسے مصنوعی طریقے سے کاشت کرنا مشکل ہو تا ہے اور ان کی شیلف لائف بھی بہت مختصر ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں