’ تم نے گرفتار کرایا‘‘ شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اعظم سواتی آپس میں لڑ پڑے

لاہور ہائیکورٹ: جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کو رہا کرنیکا حکم

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت جیل جاتے ہی آپس میں لڑ پڑی، شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اعظم سواتی کا جیل بھرو تحریک کے پہلے روز ہی جیل میں جھگڑا ہو گیا۔

پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پہلی ہی رات کوٹھ لکپت جیل میں شاہ محمود ، اسد عمر اور اعظم سواتی کے بیچ جھگڑا ہوا جسکی وجہ سے انہیں الگ الگ جیل میں رکھا گیا۔

گرفتار رہنما تحریک انصاف اڈیالہ جیل منتقل

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تینوں سینئر رہنما ایک دوسرے کو گرفتاری کا الزام دیتے رہے۔

عامر میر نے دعویٰ کیا کہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  وہ کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور کے دفتر چائے پینے جا رہے تھے جب پنجاب پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔


متعلقہ خبریں