حب چوکی کے قریب رینجرز پر حملہ، دو اہلکار زخمی


حب: حب چوکی کے قریب مبینہ خودکش حملہ آور کی فائرنگ سے دو رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے۔ جوابی فائرنگ میں خود کش حملہ آور مارا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق حب چوکی کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص پیدل چل کر رینجرز اہلکاروں کی جانب آرہا تھا جسے روکنے کی کوشش کی گئی تو اس نے فائرنگ شروع کردی، رینجرز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور کی خود کش جیکٹ دھماکے سے پھٹ گئی

رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور کا ممکنہ ہدف رینجرز اہلکاروں کی چوکی ہی تھی، خودکش حملہ آور کی فائرنگ سے دو رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے رینجرز چوکی پر حملے کے حوالے سے رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی انکوائری اور پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ طلب کرلی جبکہ رینجرز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔


متعلقہ خبریں