اسرائیلی فوج کا نابلس پر حملہ، 10 فلسطینی شہید، 100 سے زائد زخمی


نابلس: اسرائیلی فوج نے ایک مرتبہ پھر روایتی بربریت و وحشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے پہ واقع شہر نابلس پر حملہ کر کے کم از کم دس فلسطینیوں کو شہید اور 102 کو زخمی کردیا ہے۔

روس و یوکرین کے درمیان امن معاہدے کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے روکا، سابق اسرائیلی وزیراعظم

ٹائمز آف اسرائیل، العربیہ ڈاٹ نیٹ اور اناطولو نیوز ایجنسی سمیت عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج نے نابلس میں جاری اپنی چھاپہ مار کارروائیوں کی تصدیق کی ہے لیکن اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں البتہ مؤقف اپنایا ہے کہ وہ آپریشن میں مصروف ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی تنظیم جہاداسلامی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ نابلس میں اسرائیلی فوج نے اس کے دوکمانڈروں کوایک گھر میں گھیرلیا تھا جس کے بعد جھڑپ شروع ہوئی جو بعد میں بڑھ گئی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج نے جب ایک گھر کو گھیرا تو پھر اس پر میزائل برسائے جس سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور نتیجتاً وہاں موجود دونوں کمانڈرز بھی جاں بحق ہو گئے۔

فوج نے ایران پر حملے کے 3 منصوبے بنائے، اسرائیلی فوجی سربراہ کا انکشاف

عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق جس وقت جھڑپیں ہوئیں اس وقت زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں جب کہ فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور موجود پھل بھی مارے۔

فلسطینی حکام کے حوالے سے العربیہ ڈاٹ نیٹ کا کہنا ہے کہ حملے میں جہاد اسلامی کے دونوں کمانڈرزشہید ہوئے ہیں جب کہ باقی دیگر عام شہری ہیں جن میں سے ایک 72 سالہ بزرگ اور 14 سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔ شہدا کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری آپریشن کے نتیجے میں اب تک 102 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

دمشق پر اسرائیل کے فضائی حملے، 15 افراد ہلاک

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق زیر علاج زخمیوں میں سے سات کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں