پولیس کی پی ٹی آئی کارکنان کو قیدیوں کی گاڑی میں بیٹھنے کی آفر

گرفتاری دینے والے آجاؤ، پنجاب پولیس کے اعلانات

لاہور پولیس کی جانب سے مال روڈ پر پی ٹی آئی کارکنوں کو قیدیوں کی گاڑی میں بیٹھنے کی آفر کر دی گئی۔

پولیس اہلکار نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے جو کارکنان گرفتاریاں دینا چاہتے ہیں وہ قیدیوں کی گاڑیوں میں بیٹھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ قیدیوں کی گاڑیوں موجود ہیں جس نے گرفتاری دینی ہے دے دے۔

جیل بھرو تحریک شروع: شاہ محمود، اسد عمر اور اعظم سواتی سمیت اہم رہنماوں نے گرفتاری دے دی

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماوں نے آج گرفتاری دی ہے۔

 


متعلقہ خبریں