گھی، دالیں، چاول، لہسن، آلو اور مرغی سمیت 29 اشیا مہنگی ہو گئیں

گھی، دالیں، چاول، لہسن، آلو اور مرغی سمیت 29 اشیا مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد: گھی، چاول، دالیں، آلو اور مرغی سمیت 29 اشیائے ضروریہ گزشتہ ایک ہفتے میں مہنگی ہو گئی ہیں۔

ای سی سی، 18 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

یہ بات وفاقی ادارہ شماریات نے جاری کردہ اپنی ہفتہ وار رپورٹ میں بتائی ہے، رپورٹ کے تحت ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.17 فیصد کا مزید اضافہ ہوا ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آلو 2 روپے 91 پیسے فی کلو مزید مہنگے ہوئے ہیں جب کہ زندہ مرغی کی قیمت میں 26 روپے 94 پیسے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے۔

اعداد و شمار کے تحت باسمتی چاول 6 روپے 30 پیسے فی کلو، کیلے 8 روپے 82 پیسے فی درجن اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 103 روپے 87 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

حکومت اپنے ایجنڈے کو فوقیت دے رہی ہے، بر وقت فیصلے ہوتے تو اتنی مہنگائی نہ ہوتی، شاہ محمود

جائزہ رپورٹ کے مطابق ڈھائی کلو والا گھی کا ڈبہ 35 روپے 68 پیسے، دال ماش 9 روپے 62 پیسے، لہسن 9 روپے 87 پیسے فی کلو، دال مونگ 6 روپے 4 پیسے، دال چنا 4 روپے 77 پیسے اور دال مسور 3 روپے 39 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے پیاز 24 روپے 27 پیسے فی کلو، ٹماٹر 3 روپے7 پیسے فی کلو سستے ہوئے ہیں جب کہ انڈے ایک ہفتے میں 10 روپے 21 پیسے فی درجن سستے ہوئے ہیں۔

ٹیکس بڑھانا ہو گا، سبسڈی ختم یا کم، آئی ایم ایف اعلامیہ

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 17 اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں استحکام پایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں