ترکیہ شام زلزلہ،وزیراعظم کا ہر ضلع میں کلیکشن سینٹر بنانے کا حکم


وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ہر ضلع میں امداد اکٹھی کرنے کے لیے کلیکشن سینٹر بنانے کا حکم دیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام  ترکیہ اور شام زلزلہ متاثرین کے  ساتھ ہیں، ترکیہ  حکومت اور نمائندوں کو یقین دلاتے ہیں  جہاں تک ممکن ہوسکا  اپنی مدد  سے دریغ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ترکیہ، شام زلزلہ، جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کر گئی

ان کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور  شام میں  سردی  ہے وہاں  خیموں کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان کی جانب سے  امداد کا سلسلہ روزانہ  جاری رہے گا۔

وزیر اعظم نے چاروں وزرائے اعلیٰ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ  اپنے قریبی امدادی مرکز یا  این ڈی ایم اے  میں سامان جمع کرائیں۔

وزیر اعظم کی جانب سے متاثرین کے لیے معیاری کمبل،گرم کپڑے،بچوں کی خوراک اورخیموں کا فوری بندوبست کرنے پر زور دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں