پرویز خٹک اگلا الیکشن دوسری پارٹی سے لڑینگے، گورنر کے پی کا دعوی


پشاور: گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے دعوی کیا ہے کہ  پرویز خٹک اگلا الیکشن کسی دوسری پارٹی سے لڑینگے، انہوں نے  کھبی بھی الیکشن ایک پارٹی سے نہیں لڑا۔

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک کو کہتا ہوں آپ کے گورنر 4 برس میں 400 آدمیوں سے بھی نہیں ملے مگر آج لوگ کہتے ہیں کہ عوامی گورنر آیا ہے، میرےپاس پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی بھی آتے ہیں۔

الیکشن پر ہاوی ہونے کے الزام سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہار تسلیم کرلی ہے، آپ کی حکومت میں ہم نے انتخابات لڑ کر میئر منتخب کیا، پی ٹی آئی نے قسم کھائی ہے کہ ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہونے دینگے۔

انہوں نے  کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیرجانبدارنہ الیکشن کرائے اور  الیکشن کمیشن حالات کو دیکھ کر الیکشن کا فیصلہ کرے، الیکشن کمیشن کو رائے دیتا ہوں حکم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سو جنازے ہم نے اٹھائے ان کا ایک ایم پی اے ابھی حاضر نہیں ہوا، عمران خان نے پولیس کو ریاستی اداروں کے خلاف کھڑا کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں