قومی اسمبلی کی نشست این اے 66 سیالکوٹ کی عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔
ہم نیوز نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 66 سیالکوٹ میں عوام کی سیاسی رائے جاننے کی کوشش کی جس میں عوام نے انتخابات سے قبل ہی اپنا فیصلہ سنا دیا۔ عوام کی اکثریت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امیدوار فردوس عاشق اعوان کے حق میں رائے دی۔
دوسری جانب این اے 66 کی عوام ن لیگ سے نالاں نظر آئی جبکہ لوگوں کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان نے پاسپورٹ آفس بنوایا تھا جسے مسلم لیگ نے یہاں سے شفٹ کر دیا۔
فردوس عاشق اعوان کے بعد دوسرا نمبر پر مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری ارمغان سبحانی رہے۔ لوگوں نے نواز شریف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی ن لیگ کی حکومت کی بہتر کارکردگی رہی جبکہ کچھ لوگوں نے مہنگائی کا ذمہ دار عمران خان کو ٹھہراتے ہوئے ن لیگ کو ووٹ دینے کا فیصلہ سنایا۔
سیالکوٹ میں تحریک لبیک کے لیے بھی خوشگوار ماحول نظر آیا۔ تحریک لبیک پاکستان کے لیے بھی عوام نے رائے دی۔ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار سعد رضوی کی کامیابی کے لیے پر امید نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نااہل ہوجائیں گے، اردگرد لوگوں نے پھنسایا، فیصل واوڈا
گزشتہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے رہنما ارمغان سبحانی کامیاب ہوئے تھے تاہم عوامی رائے کے بعد اب دیکھنا یہ ہے کہ این اے 66 پر کون سی پارٹی کامیابی کے جھنڈے گاڑتی ہے۔
عوامی سروے کے مطابق 8 فیصد لوگوں کی رائے کسی کو بھی ووٹ نہ دینے کی تھی اور جس کی وجہ انہوں نے سیاستدانوں کی ناقص کارکردگی بتائی۔