وکی پیڈیا کوفوری بحال کرنے کا حکم


وزیراعظم شہباز شریف نے وکی پیڈیا کوفوری بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں وکی پیڈیا پر سے پابندی فوری ہٹانے کے احکامات دیئے ہیں۔

پاکستان میں وکی پیڈیا بلاک

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وفاقی وزیر آئی ٹی کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کمیٹی میں وزیر قانون، وزیر اطلاعات، وزیر تجارت اوروزیر مواصلات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن مواد کو ابھی دیکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی نے غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں انسائیکلو پیڈیا ویب سائٹ ’وکی پیڈیا‘ کو بلاک کیا تھا۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق عدالتی حکم کے تحت نوٹس جاری کر کے توہین آمیز مواد ہٹانے کے لیے وکی پیڈیا سے رابطہ کیا گیا تھا اور اسے رپورٹ کردہ مواد کو ہٹانے کی ہدایت دی گئی تھی۔

تاہم وکی پیڈیا نے توہین آمیز مواد ہٹانے کی تعمیل کی اور نہ ہی اتھارٹی کے سامنے پیش ہوئے۔


متعلقہ خبریں