برطانوی وزیراعظم کو سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانہ


 برطانوی پولیس نے  وزیر اعظم رشی سونک کودوران سفر کار میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانہ کردیا۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پرچلنے والی ایک ویڈیو میں برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کو کار میں سفر کے دوران گفتگو میں بغیر سیٹ بیلٹ پہنے سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

جس پرکارروائی کرتے ہوئے اب برطانوی پولیس نے رشی سونک کو 100 برطانوی پاؤنڈ جرمانہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق لندن کے رہائشی 42 سالہ شخص کو دوران سفر کار میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر مقررہ جرمانے کی مشروط پیش کش کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ے کہ اگرمقدمہ عدالت میں  لے جایا گیا تو جرمانے کی رقم میں 500 پاؤنڈ تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان کی جانب سے بیان کہا گیا تھا کہ  رشی سونک نے سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانے کیلئے کچھ وقت کیلئے سیٹ بیلٹ اتار دیا تھا تاہم اب احساس ہونے پر انہوں نے اپنی غلطی مانتے ہوئے معذرت کی ہے۔

 


متعلقہ خبریں