قانونی رکاوٹ نہ ہوئی تو پنجاب اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی، فواد چودھری

fawad chaudhry

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر کوئی قانونی رکاوٹ نہ ہوئی تو پنجاب اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا کہ پنجاب کی حکومت نہ بدلی تو نام بدل دینا، اس لیے ان کا نام چنوں منوں رکھ دیا ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ زرداری جیسی بیماری اور رانا ثناء کو اسلام آباد بھاگنا پڑا، آج لاہور میں بڑے دن بعد دھند چھٹی، بارش ہوئی، مبارک پنجاب، مبارک تحریک انصاف، مبارک قائد لیگ۔

فواد چودھری نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ چنوں منوں دیکھتے رہ گئے اور کاغذی شیر ایوان چھوڑ کر بھاگ گئے۔


متعلقہ خبریں