طیارے کے انجن میں پھنس کر ایک شخص ہلاک


امریکا میں طیارے کے انجن میں پھنس کر ایئرپورٹ پر ملازمت کرنے والا شہری ہلاک ہوگیا ہے۔

دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست الاباما کے ایئرپورٹ پر طیارے کو مرمتی کام کے لیے لینڈ کیا گیا، جس دوران یہ حادثہ پیش آیا، حادثے کے وقت طیارے کا ایک انجن کھلا ہوا تھا۔

طیارے نے ڈیلاس سے پرواز  بھری تھی، امریکی فضائی کمپنی نے اپنے ملازم کی حادثاتی موت کی تصدیق کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ مکمل تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں