اسلام آباد: عدالتی احکامات کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز نہ ہو سکا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 31 دسمبر کو ہی بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے۔ پولنگ اسٹیشنز کھلے اور نہ پولنگ کا عملہ پہنچا۔
عدالتی حکم کے باوجود وفاقی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات بھی نہ کیے گئے۔ انتظامات نہ ہونے کے باوجود متعدد پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے تاہم پولنگ اسٹیشنز بند ہونے پر ووٹرز کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ چیلنج
وفاقی حکومت نے سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کیا تو الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔