سندھ میں غیر قانونی مقیم افراد کو واپس بھجوانے کا فیصلہ

فائل فوٹو


کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو واپس اپنے ملک بھجوانے کا فیصلہ کر لیا۔

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانیوں کو ملک بدر کرنے کے لیے جو ہمارا قانون و آئین کہے گا ہم وہی کریں گے اور جو بھی کوئی ملک میں غیر قانونی رہ رہا ہے انہیں ملک بدر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی فرد کو اس وقت تک جیل میں نہیں رکھا جاسکتا جب تک عدالت حکم نہ دے اور 3 روز سے ایک تصویر وائرل کی جا رہی ہے جس کی وضاحت کرنا ہے کہ تصویر سے متعلق کہا گیا کہ یہ لانڈھی اور ویمن جیل ہے لیکن تصویر سندھ کے کسی بھی جیل کی نہیں ہے اور نہ ہی افغان بچے زیرحراست ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کا ایم کیو ایم پاکستان کے دھڑوں کو ایک کرنے کے مشن

شرجیل میمن نے کہا کہ 129 غیر ملکی خواتین غیر قانونی طریقے سے رہائش پذیر ہیں اور 178 غیر ملکی بچے جو قیدی نہیں ہیں۔ قانون کے مطابق کم عمر بچے کو والدین کے ساتھ جیل میں رکھا جاتا ہے لیکن وہ قیدی نہیں ہوتے اور عدالت کے احکامات پر ملزمان کو جیل بھیجا جاتا ہے۔ کسی بھی بچے کو سزا نہیں ہوئی ہے اور عدالت نے انہیں والدین کے ساتھ رہنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے جیلوں میں افغانیوں کی تصاویر دکھائی گئیں اور 7 سال سے کم عمر کے بچوں کو جیل میں رکھا تو جاتا ہے لیکن وہ مجرم کے طور پر نہیں رہتے۔ پوری دنیا میں مہنگائی کا طوفان ہے تاہم سندھ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کی کوششیں کر رہی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ پورے ملک میں سندھ حکومت کی جانب سے سبسڈی دے کر 65 روپے فی کلو آٹا فراہم کیا جا رہا ہے اور سندھ میں سستے آٹے کی سپلائی مارچ تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن کے لیے مکمل تیار ہے اور الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں