کور کمانڈرز کانفرنس: دہشتگردوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کرنے کا عزم


 آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی ہے جس میں دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرنے کا عزم کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت 254 کور کمانڈر کانفرنس دو روز تک جی ایچ کیو میں جاری رہی، کانفرنس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ اور تنظمی امور پر تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ بھرپور انداز میں جاری ہے، عوام کی خواہشات کے مطابق امن دشمنوں کا بلا تفریق خاتمہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں