گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی کیلئے رینجرز تعینات، وفاق کی منظوری


 پنجاب میں سیاسی کشیدگی کے باعث  گورنر ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی کیلئے رینجرز تعینات کر دی گئی۔

وفاقی وزارت داخلہ نے گورنر  ہاوس پر رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دی۔وزارت داخلہ کہ حکم پر پنجاب میں رینجرز کی 3 کمپنیاں تعینات کی  گئی ہیں۔  گورنر ہاوس کی جانب سے وزارت داخلہ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خط لکھا گیا تھا۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے پنجاب میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے  کی منظوری دی تھی۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے ادارے آئین اور قانون کی عملداری سے متعلق امور سرانجام دیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب کو اپنے فرائض آئین، قانون کےمطابق ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی سرکاری افسر یا اہلکار آئین کے برعکس کسی عمل کا حصہ نہ بنے۔

واضح رہے تحریک انصاف نے آج گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کی کال  دی ہے، حماد اظہرنے کہا کہ شام پانچ بجے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کریں گے جبکہ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے اہم خطاب بھی کریں گے۔

حماد اظہر نے بھی کہا کہ دو روز پہلے ن لیگ کے سینیئر رہنما نے کسی کے پاؤں پکڑ کر کہا کہ انہیں الیکشن سے بچائیں۔ پنجاب اسمبلی میں مینڈیٹ کی توہین پرعوام خاموش نہیں رہیں گے۔


متعلقہ خبریں