اسلام آباد کا سب سے بڑا شاپنگ مال سینٹورس سیل


اسلام آباد کے سب سے بڑے شاپنگ مال سینٹورس کو ایک بار پھر سیل کر دیا گیا ہے۔

سینٹورس مال کو چاروں اطراف سے خار دار تاریں لگا کر سیل کیا گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری سینٹورس مال کے اطراف میں تعینات ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول اور فائر سیفٹی کے بتائے گئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے جبکہ آگ سے عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ازالہ نہیں کیا گیا۔

سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول کی جانب سے سینٹورس مال کو سیل کیا گیا ہے، ڈائریکٹر بیلڈنگ کنٹرول نے دروازے پر نوٹس لگایا ہے کہ سینٹورس مال کو غیر قانونی استعمال پر سیل کیا گیا ہے۔ سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول اور اسلام آباد انتظامیہ نے رات گئے سنٹورس مال سے گارڈز اور مال انتظامیہ کو باہرنکال کر مال کو سیل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رونے دھونے، تماشہ لگانے سے کچھ نہیں ہو گا، وزیر اعظم

دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کہ شہباز شریف کی تقریر کے دوران اپنی نشست پر کھڑے ہوئے اور کشمیر پر پاکستان کے کمزور مؤقف پر احتجاج ریکارڈ کروایا، اس تقریب کے بعد پہلے منگلہ میں ان کی گاڑی کو روکا گیا آج اسلام آباد میں ان کے کاروبار سیٹورس مال کو سیل کر دیا گیا ہے۔


اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر فواد چودھری نے لکھا کہ ایسی فاشسٹ اورغیرجمہوری حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی، اگر صرف احتجاج پر کشمیر کے وزیر اعظم سے ایسی حرکتیں ہوں گی تو مقبوضہ کشمیر کو آپ کیا پیغام دے رہے ہیں، اس ملک میں سرمایہ کار کو آپ کیا پیغام دے رہے ہیں؟
سسکتی معیشت ایسی حرکتوں سے مزید نیچے جائیگی، ملک میں جمہوریت بحال کریں۔


متعلقہ خبریں