ایک نام والے پاکستانیوں کے متحدہ عرب امارات میں داخلے پر پابندی عائد

uae

متحدہ عرب امارات میں 2روز کی چھٹی کا اعلان


دبئی: ایک نام والے پاکستانیوں کے متحدہ عرب امارات میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کا کورونا کی تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

مؤقر انگریزی اخبار ’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق ایسے تمام پاکستانی جن کے پاسپورٹس پر صرف ایک نام درج ہے، یعنی جن کے نام کے ساتھ  والد یا خاندانی نام شامل نہیں ہے، اب متحدہ عرب امارات میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

پاکستان کی ایک نجی ایئرلائن ’سیرین ایئر‘ نے بھی اس حوالے سے مسافروں کے لیے جاری کردہ گائیڈ لائنز کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

مسافروں کے لیے جاری کردہ نئی گائیڈ لائنز کے تحت ایک ہی نام کے پاسپورٹ پر سفر کرنے والے ایسے تمام پاکستانی مسافر جن کے نام میں پہلا یا آخری نام نہیں ہوگا، یو اے ای میں داخلے کے مجاز نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہندوستانی ایئر لائنز نے بھی سفر کرنے والے مسافروں سے کہا تھا کہ وہ پاسپورٹ پر اپنے نام درست کرالیں کیوں کہ واحد نام والے مسافروں کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

امریکا: سعودی عرب اور یو اے ای کو میزائل ڈیفنس سسٹم دینے کی منظوری

آسٹریلیا نے گزشتہ دنوں اپنے شہریوں سے کہا تھا کہ وہ پاسپورت پر درج نام کے خانے میں کم از کم دو نام لازمی لکھیں کیوں کہ اگر پاسپورٹ میں صرف ایک نام ہو گا تو داخلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں