پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر کو جعلی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا ہر کارکن اس جعلی ایف آئی آر کو مسترد کرتا ہے۔ جعلی امپورٹڈ حکومت اور جعلی ایف آئی آر دونوں نا منظور۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ سٹی وزیر آباد میں درج کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی سمیت دیگر دفعات لگائیں گئیں ہیں جب کہ گرفتار ملزم نوید کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان پر حملے کا مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیئے گئے تھے۔