وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو 4 گولیاں نہیں لگیں،ان کا چیک اپ غیر جانبدار میڈیکل بورڈ سے کرایا جائے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان مقدمے میں ہمیں نامزد کرنے کا شوق پورا کریں، ہم شامل تفتیش ہونے کیلئے تیار ہیں،جتنی مرضی تفتیش کر لیں عمران خان پر حملے کا ملزم نوید ہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزم نوید کو تحریک انصاف کے کارکنوں نے ہی پکڑا ہے، عمران خان فتنہ ،فساد اور انار کی پھیلانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے مٹھی بھر لوگوں کو احتجاج پر لگایا ہوا ہے، صوبائی پولیس احتجاجی مظاہرین کو سہولت فراہم کر رہی ہے۔