کراچی، جعلی پلیٹ لیٹس بیچنے کی کوشش ناکام، ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا

کراچی، جعلی پلیٹ لیٹس بیچنے کی کوشش ناکام، ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا

کراچی: شہر قائد کے جناح اسپتال میں جعلی پلیٹ لیٹس بیچنے کی کوشش کرنے والے دو ملزمان پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیے گئے۔

کراچی میں ڈینگی کے وار تیز، 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

شہر قائد کے سب سے بڑے جناح اسپتال میں جعلی پلیٹ لیٹس بیچنے کی کوشش کرنے والے دونوں ملزمان کو سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے۔

سندھ کے محکمہ صحت کی ٹیم پکڑے جانے والے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گئی ہے۔

تھانے پہنچنے والی صوبائی محکمہ صحت کی ٹیم کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ جعلی میگا اور مینول پلیٹ لیٹس کی خریداری کی آڈیو ریکارڈنگ بھی اس کے پاس محفوظ ہے جس میں سنا جا سکتا ہے کہ ملزمان کہہ رہے ہیں کہ بغیر ڈونر کے 32 ہزار میں میگا پلیٹ لیٹس فراہم کردیں گے۔

سلمان خان کو مچھر نے کاٹ لیا، ڈینگی سے بیمار ہوگئے

اس ضمن میں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جعلی میگا یا مینول پلیٹ لیٹس سے مریض موذی امراض میں مبتلا ہوسکتا ہے۔

جعلساز گروہ کے رکن کی آڈیو ریکارڈنگ میں کہا گیا ہے کہ بلڈ سیمپل کے ساتھ پیشگی ادائیگی کریں، پلیٹ لیٹس اسپتال لا کر دیں گے۔

ڈینگی کے وار تیز، ملک بھر میں کیسز میں اضافہ

سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی ڈاکٹر در ناز کا کہنا ہے کہ پاک بلڈ بینک رجسٹرڈ بلڈ بینک کی فہرست میں شامل نہیں ہے، محکمے کو جعلی میگا اور مینول پلیٹ لیٹس فروخت کرنے والوں کی تلاش تھی، ملزمان نے گھوسٹ بلڈ بینک کے کارڈز اور فارم بھی چھپوائے ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں