اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ چار سال تک ہاتھ نہیں ملایا، کہتے تھے میں ہاتھ نہیں ملانا چاہتا، اب کہتے ہیں بات کرنے کیلئے تیار ہیں، یہ دوغلا پن کب تک چلے گا؟ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ میں ہوں تو سب ہے اور میں نہیں تو کچھ بھی نہیں۔
چوروں کی غلامی سے بہتر ہے میں مرجاؤں، جینا نہیں چاہتا، عمران خان
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کے مفاد کیلئے میں ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بغیرثبوت کے ہم پر الزامات لگائے گئے، یہ کہاں کا انصاف ہے کہ بغیرثبوت کے ہمیں عدالتوں میں گھسیٹا گیا؟ دن رات لوگوں کو چور اور ڈاکو کا سرٹیفکیٹ دینا درست نہیں، سیاسی باتیں سیاسی پلیٹ فارم پر کروں گا۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ احسن اقبال کو اسپورٹس کمپلیکس بنانے پر سزا ہوئی، معاشرے میں تقسیم پیدا کرنا اور زہر گھولنا افسوسناک بات ہے۔
توشہ خانہ کیس، الیکشن کمیشن فیصلہ کل سنائے گا
ن لیگ کے مرکزی صدر نے کہا کہ یوتھ پروگرام کا اجرا پاکستانی قوم کی بڑی خدمت ہے، نوجوانوں کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ماضی میں نوجوانوں کی ترقی پرخاص توجہ نہیں دی گئی، ن لیگ کے دورمیں نوجوانوں کیلئے شاندار پروگرام ترتیب دیئے گئے، نوازشریف کی قیادت میں ان پروگراموں کو مکمل کیا گیا، لیپ ٹاپ دینے کا پروگرام شاندار تھا۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ لیپ ٹاپ دینے پرکہا گیا یہ نوجوانوں کو رشوت دی جا رہی ہے، اگر لیپ ٹاپ نہ دیتے تو کیا بچوں کے ہاتھوں میں بندوق دیتے؟ نوجوان نسل کوایک طرف لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو ناکام ہو گی، ن لیگ کےدورمیں کروڑوں روپےخرچ کر کے 600 طلبا چین بھجوائے گئے، ہم نے نوجوانوں کو 75 ہزار گاڑیاں دیں۔
عمران خان چاہتے ہیں عوام بشریٰ بی بی اور فرح کی کرپشن کے ساتھ کھڑی ہو؟ مریم اورنگزیب
میاں شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب کے نقصانات سے ملک کو بہت نقصان پہنچا، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، سیلاب متاثرین میں 66 ارب روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔
