حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں عوام کی خواہش کا احترام کریں، فواد چودھری


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ قوم نے ایک بار پھر عمران خان کو اپنی امیدوں کا محور ثابت کیا۔

ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن کو 15 شکایات موصول

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہی ہے۔

فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ تمام نشستوں پر عمران خان کی واضح برتری ہے، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں عوام کی خواہش کا احترام کریں۔

ضمنی انتخابات میں جعلی ووٹ ڈالے جانے کا انکشاف

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ فوری طور پر ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کریں، حکومت سے الیکشن کے فریم ورک پر گفتگو کے لیے تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں