پیپلزپارٹی تلوار کے انتخابی نشان کے لیے درخواست دے گی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان کے وفاق میں چار بار حکمراں جماعت رہنے والی پیپلزپارٹی نے الیکشن 2018 کے لیے انتخابی نشان “تلوار” حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے تلوار کا نشان حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری تلوار کا انتخابی نشان حاصل کرنے کے لیے آج یعنی منگل کے روز الیکشن کمیشن جائیں گے جہاں تلوار کا نشان ملنے یا نہ ملنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پیپلزپارٹی 1985 کے بعد سے ہونے والے انتخابات کے دوران تیر کے نشان پر انتخابی عمل میں حصہ لیتی رہی ہے۔

پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں 1970 اور 1977 کے انتخابات کے دوران پارٹی نے تلوار کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑا تھا تاہم 1985 کے انتخابات کے دوران تلوار کو انتخابی نشانات کی فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔

تلوار ماضی میں ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے اور سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو کے بھائی مرتضی بھٹو کی قائم کردہ تنظیم الذوالفقار کا نشان بھی سمجھی جاتی رہی ہے۔


متعلقہ خبریں