صدر کے بیان نے عمران خان کے بیانیہ کو زمین بوس کر دیا ،یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہےکہ صدر عارف علوی کے بیان کے بعد سائفر کو سازش نہیں سمجھتا، ان کے بیان نے عمران خان کے بیانیہ کو زمین بوس کر دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے،سستی بجلی مہنگائی کم کرنے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان میں سیاسی انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں،ہم نے اپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

صدر پاکستان نے بھی عمران خان کو جھوٹا قرار دے دیا، مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ کی بنیاد پر اداروں پر حملے اور ٹرینڈز چلوائے، عوام میں سیاسی انتہا پسندی اور نفرت پھیلائی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے سامنے سب کچھ بے نقاب ہو چکا ہے۔


متعلقہ خبریں