سندھ کابینہ، حیسکو اور سیپکو کا کنٹرول وفاقی حکومت سے لینے کی اصولی منظوری دیدی

سندھ کابینہ، حیسکو اور سیپکو کا کنٹرول وفاقی حکومت سے لینے کی اصولی منظوری دیدی

کراچی: سندھ کابینہ نے حیسکو اور سیپکو کا کنٹرول وفاقی حکومت سے لینے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

بند دروازے کھلوانے کیلئے کردار ادا کروں گا، کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز کا نوٹس لوں گا، گورنر سندھ

ہم نیوز کے مطابق صوبائی کابینہ نے یہ منظوری وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دی۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں صوبائی کابینہ نے کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی قائم کرنے کی منظوری دی جس کے بعد یونیورسٹی کا بل اسمبلی میں بھیجنے کی ہدایت کی گئی۔

سندھ کابینہ نے فلم پر سینسرشپ فیس لگانے کی منظوری دینے سے انکار کردیا۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم فلم انڈسٹری کو ترقی دینا چاہتے ہیں، ہمیں زیادہ سے زیادہ فلمیں بنانی اورانہیں ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنی چاہئیں۔ صوبائی کابینہ نے چیئرمین سندھ بورڈ آف فلم سینسر کے کنٹریکٹ کی مدت تین سال بڑھانے کی منظوری بھی دی۔

سندھ ہائیکورٹ نے تاحکم ثانی کے الیکٹرک کے بلوں میں کے ایم سی ٹیکس کی وصولی سے روک دیا

صوبائی کابینہ نے ایک سال کے لیے پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کردی، پرندوں کی افزائش کے پیش نظر کابینہ نے ان کے شکارپر پابندی عائد کی ہے۔

اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ پرندے معصوم ہیں، سیلاب میں کافی مر گئے ہیں۔ صوبائی کابینہ نے سندھ وائلڈ لائف پروٹیکشن، پریزرویشن اینڈ مینجمنٹ رولز 2022 کی منظوری دے دی۔

کراچی میں 54 کروڑ روپے کے اسمگلڈ ٹائر پکڑے گئے

ہم نیوز کے مطابق صوبائی کابینہ نے وزیراعلیٰ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں 2012 کے 193 اساتذہ کی تقرری کی منظوری دی، آئی بی اے پاس جے ای ایس ٹی اور ای سی ٹی مارچ 2022 سے ریگولر کرنے کی بھی منظوری دی۔


متعلقہ خبریں