سیاست کو 72گھنٹوں میں فائنل راونڈ میں داخل ہونا چاہئے،شیخ رشید


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاست کو 72گھنٹوں میں فائنل راونڈ میں داخل ہونا چاہئے، اگر عمران خان نے کال دی تومیں لال حویلی سے نکلوں گا۔

ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس تھکی ہوئی پولیس ہے،رانا ثنااللہ کو گرفتار نہیں کر سکتی، ہم کال دیں گے تو لوگ نکلیں گے، میں کہہ رہا ہوں گھی سیدھی انگلی سے نہیں تیڑھی انگلی سے نکلے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ شروع میں انتخابات میں زرداری اور مولانا فضل الرحمان رکاوٹ بنے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت اور پرویز الہٰی ایک ساتھ ہیں،مجھے خود چودھری شجاعت نے تین چار دن پہلے کال کی تھی، انہوں نے کہا ہم دونوں بھائی ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کی پارٹنرشپ جن اداروں کیساتھ ہے وہ بھی ٹوٹتا ہوا دیکھ رہا ہوں،جو نواز شریف چاہتے ہیں وہ خواہش خبر نہیں بن سکتی، مریم اور نواز شریف کی خواہش خبر نہیں بنے گی۔

امید ہے10 اکتوبر کو لانگ مارچ کی تاریخ کا بگل بج جائے گا، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کیخلاف جو مرضی ویڈیو آڈیوزنکال لیں عوام عمران خان کیساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے اندر بھی 25لاکھ لوگ ہیں، 50ہزار لوگ بھی نکل آئے تو آپ کا کھیل ختم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے استعفیٰ عمران خان کو بھیجا پھر اسپیکر کو بھیجا،میں صرف عمران خان کے ساتھ ہوں،پی ٹی آئی کے فیصلے کا پابند نہیں ہوں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp