تعلیمی اداروں میں سیاسی جلسوں پر پشاور ہائیکورٹ برہم


پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں سیاسی جلسوں پر برہمی کا اظہار کر دیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید نے تعلیمی اداروں میں جلسے پر ریمارکس دیئے کہ تعلیمی اداروں کو سیاست سے پاک رکھنا چاہیے اور تعلیمی اداروں میں سیاسی جلسے کرنا افسوک ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے مستقبل کے لیے سیاسی جلسے درست نہیں ہیں اور ایک فریق جلسہ کرے گا تو دوسرا بھی وہاں جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن صوبائی حکومت کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے، حافظ نعیم الرحمان

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ عدالت کو تعلیمی اداروں پر تشویش ہے اور حکومت کو بھی تعلیمی اداروں میں سیاسی جلسوں پر عدالتی تشویش سے آگاہ کیا جائے۔


متعلقہ خبریں