کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کا مقدمہ عدالتوں اور سڑکوں پر لڑیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب اپنی نااہلی بتانے کے بجائے رونا روتے ہیں۔ نیپرا عوام کا تحفظ کرے اور ہم نے فیصلہ کیا ہے ایک ایک چیز پر عدالت جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نیپرا اسٹے پر فالو اپ نہیں کررہا لیکن جماعت اسلامی کرے گی اور اسٹے کو ختم کروائیں گے عوام کے پیسے واپس ملنے چاہیئیں۔
یہ بھی پڑھیں: میڈم زیبا کو بتانا میں معافی مانگنے آیا تھا، عمران خان خاتون جج کی عدالت میں پیش
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم عوام کا مقدمہ عدالتوں اور سڑکوں پر لڑیں گے کیونکہ کراچی میں مسائل کو حل نہیں کیا جا رہا، مرتضیٰ وہاب بتائیں کیا اچھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں سے ٹیکس لیا جا رہا ہے لیکن وہ سڑکوں کی سہولت سے محروم ہیں، کے ایم سی کے چارجز کے پہلے بھی خلاف تھے اور آج بھی ہیں۔