وزیر اعظم شہباز شریف ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر پیر کو ویسٹ منسٹر ایبے میں دن 11 بجے ادا کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:ملکہ الزبتھ کی وفات: شہد کی مکھیوں کو بھی خبر دے دی گئی
وزیراعظم شہباز شریف سمیت دنیا بھرسے 500 سربراہان مملکت اور وفود ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔
امریکی صدر جوبائیڈن بھی آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سمیت دنیا بھر کے شاہی خاندانوں کو آخری رسومات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملکہ برطانیہ کا آخری دیدار، ہزاروں افراد کی طویل قطاریں،پھول کم پڑ گئے
الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں روس، افغانستان، ایران، بیلاروس اور میانمار سمیت کئی ملکوں کے رہنماؤں کو دعوت نہیں دی گئی۔