لاپتہ افراد کی نعشیں ملنے کی آزادانہ تحقیقات کرانیکا فیصلہ: ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائیگی، وزیر داخلہ

لاپتہ افراد کی نعشیں ملنے کی آزادانہ تحقیقات کرانیکا فیصلہ: ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائیگی، وزیر داخلہ

اسلام آباد: لاپتہ افراد کی نعشیں ملنے کی آزادانہ تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

لاپتہ افراد کی تلاش میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم کی عدالت کو یقین دہانی

ہم نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزرا سردار ایاز صادق اور سید امین الحق بھی موجود تھے۔

ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے لاپتہ افراد کی نعشیں ملنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر سید امین الحق کو یقین دہانی کرائی کہ واقعے میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سڑکوں پہ آکر آواز بلند کرنے کے علاوہ راستہ نہیں، اہلیان کراچی اپنی حفاظت کا انتظام کریں، خالد مقبول

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دوران ملاقات کہا کہ لاپتہ افراد کی نعشیں ملنے کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، حکومت سندھ کے ساتھ مل کر واقعے کی تحقیقات کرائیں گے، ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے اور سخت ایکشن لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں