پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم نے پنڈی کو بتایا ہے آرمی چیف یہ حکومت لگائے گی تو تنازع 3سال رہے گا۔
ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے تنازع کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے، ہم نے پنڈی کی ریزرویشن کو بھی ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اسلام آباد کو بھی کہا کہ مل بیٹھ کرتنازع کا حل نکالا جائے، اگر آپ اس کو حل کرنا چاہتے ہیں تو ریٹائرمنٹ الیکشن تک موخر کر دیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ فوری انتخابات ہی تمام مسئلے کا حل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ سے ہمارے تعلقات حکومت جانے کے بعد بھی خراب نہیں ہوئے، 25مئی کے معاملات کے بعد اسٹیلبشمنٹ سے ہمارے کچھ تعلقات خراب ہوئے ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سال ہم نے 30بلین ڈالرز واپس کرنے ہیں،یہ ملک چل نہیں رہا،سسٹم بیٹھا ہوا ہے، ہمیں امید ہے کہ یہ فیصلے ستمبر میں ہو جائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کو نااہل کر دیا جائے،آپ عمران خان کو کس قانون کےتحت نااہل کریں گے؟