نیشنل فلڈ ریسپانس نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں کم قیمت مکانات فراہم کرنے کیلئے تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے۔
نیشنل فلڈ رسپانس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تیارکم قیمت مکانات کےمختلف ڈیزائنزپربھی غور کیا جا رہا ہے،تیار گھروں کی فراہمی سے متاثرہ افراد کو جلد از جلد ان گھروں میں منتقل کیا جا سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ گھر بار سےمحروم سیلاب متاثرین کو چھت کی فراہمی پہلی ترجیح ہوگی،سیلاب میں گھر سے محروم ہونیوالوں کو کم لاگت ہاؤسنگ فراہم کی جائے گی۔
خیال رہےکہ نیشنل فلڈ ریسپانس کے قیام کا بنیادی مقصد ان لوگوں کو پناہ فراہم کرنا ہے جو حالیہ سیلاب کی وجہ سے اپنے گھر کھو چکے ہیں۔
فوری اور کم لاگت کے مکانات فراہم کرنےکیلئے ایک تفصیلی سروے اور ردعمل کے بارے میں سوچا جا رہا ہے۔
