بحرین سے کالام روڈ کھول دی گئی، سیاح ابھی سفر نہ کریں، ضلعی انتظامیہ


بحرین سے کالام تک سیلاب سے تباہ ہونے والی سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کے مطابق ضلعی انتظامیہ سوات، انجینئرز 11 کور، ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے نے ٹریفک بحال کردی ہے جس کے بعد مٹلتان، گبرال، اریانی اور دوسرے علاقوں کا زمینی رابطہ بحال ہو گیا ہے، زمینی راستے کی بحالی سے ریلیف،بحالی اور امدادی کاموں میں تیزی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 2010 میں بھی تباہی آئی، اسی جگہ غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دینے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے، آرمی چیف

ڈپٹی کمشنر سوات کا کہنا ہے کہ بحرین سے کالام تک سڑک ہلکی ٹریفک کے لیے کھولی گئی ہے، ہیوی گاڑیاں گزرنے سے گریز کریں۔

ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ فی الحال سوات کے بالائی سیاحتی مقامات کا سفر کرنے سے گریز کریں۔


متعلقہ خبریں