ساری کشتیاں جلا دی، ملک کی خدمت کروں گا، زلفی بخاری کا برطانوی شہریت چھوڑنے کا اعلان


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سابق مشیر اور قریبی ساتھی زلفی بخاری نے برطانوی شہریت چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ساری کشتیاں جلا دی ہیں صرف پاکستانی شہریت رکھوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے لیے ضروری تھا کہ برطانوی شہریت چھوڑ دوں، ایک چیز بار بار لوگ کہتے تھے کہ حکومت گرے گی تو میں سوٹ کیس لے کر بھاگ جاوں گا۔

مجھے نہ کبھی کوئی ہار دیا گیا نہ ہی میں نے اسے فروخت کیا ہے، زلفی بخاری

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں انتہائی غیر یقینی کی کیفیت ہے، اس وقت میں خان کے اصولوں کے مطابق سب سے مشکل وقت میں ملک اور قوم کی خدمت کروں گا۔

اس موقع پر زلفی بخاری نے برطانوی شہریت چھوڑنے کا خط بھی دکھایا ۔


متعلقہ خبریں