وزیراعظم آج اصلاحاتی آرڈیننس 2018 کی منظوری دیں گے


گلگت بلتستان: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج اپنے دورہ گلگت بلتستان  کے دوران اصلاحاتی آرڈیننس 2018 کی منظوری دیں گے۔

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے حوالے سے جن مجوزہ اصلاحات کا اعلان کرنے جا رہی ہے ان کے مطابق وزیراعظم  پاکستان کسی بھی قانونی اتھارٹی کے بغیر گلگت بلتستان اسمبلی بنا سکیں گے، اسمبلی کو یہ اختیار ہو گا کہ وہ وزیراعظم کی ہدایات پر کوئی بھی قانون سازی کرسکے۔

نئی اصلاحات کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اوران کی کابینہ کے ارکان وزیراعظم پاکستان کے منتخب کردہ ارکان اسمبلی ہوں گے، ان کے انتظامی اختیارات علامتی ہوں گے اوروزیراعظم پاکستان کے احکامات کے بغیرانہیں استعمال کرنے کے بھی مجاز نہیں ہوں گے۔

گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع نے ذرائع ابلاغ (میڈیا) سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ دس برس بعد آرڈر مسلط کرنے کا مقصد عوام کو فرد واحد کا محتاج  بنانا  ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس اقدام  کو تسلیم نہیں کریں گے اگرکوئی تبدیلی لانی ہے تو وہ آئین کے ذریعے لائی جائے‘۔ ان کا مطالبہ ہے کہ گلگت بلتستان کو الگ صوبہ بنایا جائے۔

گلگت بلتستان کی متحدہ اپوزیشن، عوامی ایکشن کمیٹی، وکلا اورانجمن تاجران بل کےخلاف احتجاج کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں