بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پاک بھارت سیریز سے متعلق اپنا موقف دے دیا۔
دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ 13، 14 سال ہو گئے پاکستان اور بھارت کے مابین سیریز نہیں ہوئی، دونوں ممالک کے مابین سیاسی معاملات چلتے رہیں گے، مگر سیریز تو ہونی چاہئے؟
جس پر ان کا کہنا تھا کہ اگر میرے پاس آپشن ہوتا تو اس سوال کا جواب ضرور دیتا، یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں، یہ معزز بورڈز کا استحقاق ہے، ہمارا بورڈ جیسا کہتا ہے ہم وہاں سیریز کھیلنے پہنچ جاتے ہیں۔
روہت شرما نے پاکستانی فین کی خواہش پوری کر دی
صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کا پاکستان آ کر کھیلنے کا دل کرتا ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ یہ مشکل سوال ہے، اگر بورڈز نے فیصلہ کر لیا تو ضرور کھیلیں گے۔