ن لیگ کی عمران خان اور پی ٹی آئی کیخلاف برطانیہ کے چیریٹی کمیشن میں درخواست دائر

فائل فوٹو


اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف برطانیہ کے چیریٹی کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔

مسلم لیگ ن برطانیہ لیگل ونگ کے سربراہ اور صدر انصر محمود نے چیریٹی کمیشن لندن کے چیئرمین کو درخواست دی۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے برطانیہ کے چیریٹی کمیشن میں دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ لوگوں کو دھوکہ دے کر غیراخلاقی طور پر خیرات کے نام پر فنڈز جمع کیے گئے اور عمران خان نے جمع کی گئی خیرات سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے سیلاب متاثرین کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی

درخواست میں استدعا کی گئی کہ فنانشنل ٹائمز اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے کہا گیا کہ فنانشل ٹائمز کی خبر ووٹن کرکٹ لمیٹڈ اور پی ٹی آئی کے درمیان غیراخلاقی تعلق کی نشان دہی کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں