آرمی چیف آج بلوچستان اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

August 27, 2022

آرمی چیف آج بلوچستان اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

پاک  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج بلوچستان اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:کورکمانڈر اجلاس: آرمی فارمیشنز کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجی دستوں سے ملاقات کرینگے۔


متعلقہ خبریں