پاکستان قطر کیساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، وزیر اعظم


دوحہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی سے ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم نے قطر کے امیر کے والد شیخ حمد بن خلیفہ الثانی اور والدہ شیخہ موزہ بنت ناصر سے بھی ملاقات کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے جو کہ باہمی اعتماد اور مستقل حمایت کی مضبوط بنیادوں پر مبنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ماہ کیلئے 200 یونٹ والے صارفین کو چھوٹ دی جا رہی ہے، خرم دستگیر

وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بلند کرنے میں شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کی طرف سے ادا کیے گئے کردار کو سراہا اور ان کے دور میں پروان چڑھنے والے مضبوط تعلقات کو تسلیم کیا۔

وزیر اعظم نے قطر کے ویژن 2030 کے حوالے سے پاکستان کے تعاون کا یقین دلایا اور امیر قطر کے والد کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔


متعلقہ خبریں